امریکہ کے کورونا سے 80،000 سے زیادہ اموات کی اطلاع ملی ہے ، اور روس میں ساڑھے گیارہ مزید واقعات رپورٹ ہوئے ہیں
دنیا بھر میں جاری عالمی وبا کورونا کے باعث امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ روس میں کورونا کے مزید ساڑھے 11 ہزار کیسز سامنے آ گئے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ گھر سے کام نہیں کر سکتے وہ اپنے کاموں پر جا سکتے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 31 ہزار 855 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2 لاکھ 19 ہزار افراد متاثر بھی ہو چکے ہیں۔
ادھر روس میں نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مریضوں کی تعدا د 2 لاکھ 21 ہزار 344 تک پہنچ چکی ہے اموات بھی 2 ہزار سے اوپر ہو چکی ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 787 افراد ہلاک جب کہ 13 لاکھ 68 ہزار کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے معاشی نقصانات کو کنٹرول کرنے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے جب کہ شہریوں کو ملنے والا ماہانہ وظیفہ بھی روک دیا ہے۔
سعودی عرب میں اب تک 39 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 246 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
اٹلی میں ساڑھے 30 ہزار جب کہ اسپین میں 26 ہزار 621 اور فرانس میں 26 ہزار 380 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا بھر کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گےلاک ڈاؤن میں نرمی بھی کر دی ہے۔
عالمی وبا سے اب تک 41 لاکھ96 ہزار 784 افراد متاثر جب کہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہلاک اور 15 لاکھ 385 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Translation.....
More than 80,000 deaths were reported from Corona in the United States, and 11 and a half more cases were reported in Russia
The global epidemic of corona has killed more than 80,000 people in the United States and 11,000 more cases of corona in Russia.
British Prime Minister Boris Johnson has announced a easing of the lockdown, warning that those who cannot work from home can go to work.
Corona virus has killed 31,855 people in the UK so far, while 219,000 people have been infected.
Meanwhile, the number of new cases in Russia is constantly increasing and the number of patients has reached 221,344, the death toll has also exceeded 2,000.
Corona virus has so far killed 80,787 people in the United States and infected 1.368 million.
The Saudi government has tripled the value-added tax (VAT) to control the economic losses caused by the corona virus, while withholding a monthly stipend for citizens.
More than 39,000 people have been affected in Saudi Arabia so far, while 246 people have died.
30,000 in Italy, 26,621 in Spain and 26,380 in France.
Many countries around the world have also relaxed the lockdown to prevent the spread of the corona virus.
The global pandemic has so far affected 4,196,784 people, while more than 284,000 have died and 1.5385 million have recovered.


No comments:
Post a Comment
if you have any doubts , please let me know