Sunday, May 10, 2020

For the first time in Vogue magazine's history, the 85-year-old actress

      ووگ میگزین کی تاریخ میں پہلی بار 85 سالہ اداکارہ سرورق کی زینت

جوڈی ڈینچ نے 1998 کی فلم شیکسپیئر ان لو میں ملکہ برطانیہ اول کا کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) فیشن کی دنیا میں منفرد اہمیت رکھنے والے شہرہ آفاق میگزین 'ووگ' کے سرورق پر پہلی بار 85 سالہ خاتون کو زینت بنایا گیا ہے۔ووگ میگزین کو فیشن کے حوالے سے سب سے معتبر میگزین کا درجہ حاصل ہے، اس میگزین کو 1916 میں برطانیہ سے شروع کیا گیا تھا، بعد ازاں اس میگزین کے امریکا سمیت دیگر ممالک کے ایڈیشن کا آغاز بھی کیا گیا۔
ووگ میگزین پر ہمیشہ یہ تنقید کی جاتی رہے کہ وہ سفید فام، جسمانی طور پر پرکشش اور خوبصورت خواتین کو سرورق پر جگہ دینے کی کوشش کرتا ہے اور اس میگزین پر ملازمین کے حوالے سے بھی صنفی تفریق کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔میگزین انتظامیہ پر اعلیٰ عہدوں پر صرف خواتین اور وہ بھی سفید فام اور پرکشش نظر آنے والی خواتین کو تعینات کرنے جیسے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اور ایسی تنقید کے بعد میگزین نے گزشتہ چند سال میں نمایاں تبدیلیاں کرتے ہوئے اب عمر رسیدہ خواتین کو بھی میگزین کی سرورق کی زینت بنانا شروع کیا ہے۔
ووگ کے مطابق اس کے جون کے شمارہ کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ کی 85 سالہ ڈچ نژاد برطانوی اداکارہ جوڈی ڈینچ کو سرورق کی زینت بنایا گیا ہے اور وہ میگزین کی تاریخ کی پہلی ایسی خاتون ہیں جنہیں اتنی عمر میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث جوڈی ڈینچ کا میگزین کے لیے انٹرویو گھر میں محدود ہونے کے دوران لیا گیا، تاہم ان کی تصاویر برطانیہ میں سخت لاک ڈاؤن ہونے سے قبل ہی کھینچی گئی تھیں۔
انٹرویو کے دوران جوڈی ڈینچ نے اپنے کیریئر پر بات کرنے سمیت شوبز کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں زائد العمری کے باوجود معروف میگزین نے سرورق کی زینت بنایا۔انٹرویو کے دوران جوڈی ڈینچ نے اپنی پسندیدہ فلموں پر بات کرنے سمیت دیگر یادوں پر بھی بات کی اور کہا کہ اب زمانہ بدل رہا ہے اور ہر جگہ صنفی مساوات دکھائی دینے لگی ہیں۔
جوڈی ڈینچ نے 1964 میں فلم دی تھرڈ سیکریٹ سے کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے مجموعی طور پر 150 کے قریب فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔جوڈی ڈینچ نے آسکر ایوارڈ سمیت متعدد اعلیٰ فلمی ایوارڈ جیتے، انہوں نے 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم شیکسپیئر ان لو میں ملکہ برطانیہ اول کا کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ جیتا۔جوڈی ڈینچ نے اگرچہ فلمی کیریئر کا آغاز 1964 میں کیا، تاہم انہوں نے فلموں میں جوہر دکھانے سے قبل ہی اسٹیج کی اداکاری کی شروعات کردی تھی اور انہوں نے ابتدائی چند سال تک شیکسپیئر کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی۔
جوڈی ڈینچ سے قبل ووگ میگزین نے گزشتہ برس جون میں ہی 81 سالہ اداکارہ جانے فانڈا کو سرورق کی زینت بنایا تھا، تاہم اب میگزین نے 85 سالہ اداکارہ کو سرورق کی زینت بنا کر ایک نیا اعزاز حاصل کیا۔


Translation.....
For the first time in Vogue magazine's history, the 85-year-old actress graced the cover
Judy Dench won an Oscar for her role as Queen of the United Kingdom in the 1998 film Shakespeare in Love.


LOS ANGELES (AP) - For the first time, an 85-year-old woman has been featured on the cover of Vogue magazine, a city of unique significance in the world of fashion. It has the status of the most reputable magazine. This magazine was started in the United Kingdom in 1916. Later, editions of this magazine were also started in other countries including the United States.

Vogue magazine has always been criticized for trying to cover white, physically attractive and beautiful women on the cover, and has been accused of discriminating against its employees. There have been allegations of appointing only women to high-ranking positions, including white and attractive-looking women, and following such criticism, the magazine has made significant changes over the past few years, including older women. Has started making ornaments.



According to Vogue, Judy Dench, an 85-year-old Dutch-born British Hollywood actress, has been featured on the cover of her June issue and is the first woman in the magazine's history to receive the award at such a young age. According to the report, due to the lockdown imposed by the corona virus around the world, Judy Dench's interview for the magazine was taken at home, but her pictures were taken before the severe lockdown in the UK.

During the interview, Judy Dench spoke openly about showbiz, including her career, and expressed her happiness that despite her advanced age, she was featured on the cover of a well-known magazine. He also talked about other memories including talking about favorite movies and said that times are changing and gender equality is appearing everywhere.

Judy Dench began her career with The Third Secret in 1964 and starred in over 150 films and dramas. Judy Dench won several top film awards, including an Oscar, and was released in 1998. She won an Oscar for her role as Queen of the United Kingdom in the film Shakespeare in Love. Although Judy Dench began her film career in 1964, she began acting on stage before she even appeared in films. For the first few years, he acted in several Shakespeare plays.


Before Judy Dench, Vogue magazine had featured 81-year-old actress Jane Fanda on the cover in June last year, but now the magazine has won a new honor by making the 85-year-old actress cover the cover.

No comments:

Post a Comment

if you have any doubts , please let me know