Monday, May 11, 2020

Russia has more corona cases than Italy

      روس میں کورونا کے مریض اٹلی سے بھی زیادہ



روس میں 11 مئی کو نئے 11 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد وہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہوگئی۔
ترک خبر رساں ادارے اناطولو کے مطابق 11 مئی کو 11 ہزار 656 نئے کیسز کے بعد روس عالمی سطح پر مریضوں کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ چکا تھا۔
کورونا کے مریضوں کے حوالے سے امریکا اور برطانیہ کے بعد سب سے زیادہ مریض روس میں تھے تاہم 11 مئی کی شام کو برطانیہ اور اسپیین میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد روس چوتھے نمبر پر چلا گیا۔
کورونا کے مریضوں کے حوالے سے پہلے نمبر پر 13 لاکھ 32 ہزار مریضوں کے ساتھ امریکا سر فہرست ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کے حوالے سے 11 مئی کی شام تک اسپین دوسرے نمبر پر پہنچ چکا تھا تاہم 11 مئی کی صبح تک برطانیہ دوسرے نمبر پر تھا۔
اسپین میں 11 مئی کی شام تک مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 350 تک جا پہنچی تھی جب کہ برطانیہ 2 لاکھ 24 ہزار 327 مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔
برطانیہ اور اٹلی میں حکومتوں کی جانب سے شام کے وقت روزانہ نئے کیسز کا اعلان کیا جاتا ہے جب کہ روس کی جانب سے رات اور صبح کے اوقات میں نئے کیسز کی تصدیق کی جاتی ہے۔
11 مئی کی صبح تک روس اگرچہ کورونا کے مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر تھا تاہم شام تک وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا تھا۔
کورونا کے مریضوں کے حوالے سے اٹلی 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھا جب کہ فرانس ایک لاکھ 77 ہزار مریضوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھا۔
دنیا بھر میں 11 مئی کی شام تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41 لاکھ 36 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 2 لاکھ 83 ہزار تک جا پہنچی تھی۔
ہلاکتوں کے حوالے سے بھی امریکا 79 ہزار 600 سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ہلاکتوں کے حوالے سے برطانیہ 32 ہزار 140 ہلاکتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور 30 ہزار 560 ہلاکتوں کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر تھا۔
مزید پڑھیں: کورونا کا خوف، روس میں لوگوں کی منفرد ذخیرہ اندوزی
حیران کن طور پر اگرچہ روس میں کورونا کے مریض تیزی سے سامنے آ رہے ہیں تاہم وہاں ہلاکتوں کا تناسب کافی کم ہے اور 11 مئی کی شام تک وہاں صرف 2009 ہلاکتیں ہی ہوئی تھیں۔
خیال رہے کہ روسی وزیر اعظم میخائل میشوتن سمیت روسی وزیر ثقافت اولگا لیبیموفا سمیت کئی اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی کورونا میں مبتلا ہیں جب کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ارکان سمیت سیکیورٹی فورسز کے عہدیدار بھی کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔
روس نے 11 مئی کی شام تک ملک بھر میں 55 لاکھ سے زائد افراد کے ٹیسٹ مکمل کرلیے تھے۔
Translation......
Russia has more corona cases than Italy


With more than 11,000 new cases reported in Russia on May 11, the number of people infected with Corona has risen to more than 221,000.

According to the Turkish news agency Anatolia, on May 11, Russia was the third most affected country in the world after 11,656 new cases.

Russia had the second highest number of coronary heart disease patients after the United States and the United Kingdom, but on the evening of May 11, Russia came in fourth after new cases were reported in Britain and Spain.

The United States tops the list of Corona patients with 1.332 million, followed by Spain by the evening of May 11, but the United Kingdom was second by the morning of May 11. Was

As of the evening of May 11, the number of patients in Spain had reached 224,350, while the United Kingdom was in third place with 224,327 patients.

Governments in Britain and Italy announce new cases daily in the evening, while Russia confirms new cases at night and in the morning.

By the morning of May 11, Russia was at number three in terms of corona patients, but by evening it had reached number four.

Italy was fifth with more than 219,000 patients in Corona, while France was sixth with 177,000.

By the evening of May 11, the total number of Corona patients worldwide had risen to more than 4.136 million, while the death toll had risen to 283,000.

The United States topped the list with more than 79,600 deaths, followed by the United Kingdom with 32,140 deaths and Italy with 30,560 deaths.

Read more: Fear of Corona, unique hoarding of people in Russia
Surprisingly, although corona cases are on the rise in Russia, the death toll is very low, with only 2009 deaths as of the evening of May 11.

Many senior government officials, including Russian Prime Minister Mikhail Mishotan and Russian Culture Minister Olga Lebimova, have been targeted, while security forces, including doctors and medical staff, have also been targeted.


By the evening of May 11, Russia had completed tests on more than 5.5 million people across the country.


No comments:

Post a Comment

if you have any doubts , please let me know