بھارت ؛ تیز رفتار ٹرین نے پٹری پر سوئے ہوئے 16 مزدوروں کو کچل دیا


پٹری پر چہل قدمی کے بعد مزدور وہیں سو گئے تھے، 
نئی دہلی: بھارت میں ایک سامان بردار ٹرين نے پٹری پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

                                                            

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں سامان بردار ٹرین پٹری پر سوئے ہوئے 46 مزدوروں پر چل دوڑی، حادثے میں 16 مزدور ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے جو مزدوری کے لیے مہاراشٹرا آئے تھے۔